خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 668 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 668

خطبات طاہر جلد ۴ 668 خطبه جمعه ۲ اگست ۱۹۸۵ء اچانک خدا کی پکڑ کو ظاہر ہوتا دیکھو گے تو تمہیں اور ہی لطف آئے گا لیکن جس طرح آٹے میں معمولی سی بھی کرک آجائے تو روٹی بدمزہ ہو جاتی ہے اس طرح اگر تم نے ابھی سے خدا سے شکوے شروع کر دیئے ، ابھی سے بے قراری کا اظہار شروع کر دیا، بے صبری شروع کر دی ، تو جب وہ خدا کی طرف سے روحانی رزق ظاہر ہوگا تو اُس میں تمہاری بے صبری کی کرک ضرور آجائے گی ۔ تو کیوں اپنے مزے کو ضائع کرتے ہو۔ اتنا تمہارے لئے کافی ہونا چاہئے کہ خدا اپنے وعدوں کے خلاف کبھی نہیں جاتا۔ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا کی تقدیر ٹل جائے۔ پس کامل یقین کے ساتھ رہو۔ پورے تو کل اور صبر کے ساتھ زندہ رہو۔ تمہاری نسلوں کو خدا نشان دکھائے گا، آنے والی نسلوں کو نہیں تم ہو گے۔ تم زندہ ہو گے اپنی آنکھوں سے خدا کے نشانات کو ظاہر ہوتے دیکھو گے اور یہ ظالم بھی ہوں گے اسی وقت اور یہ اپنی آنکھوں سے خدا کی پکڑ کو اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھیں گے۔ پس جس خدا نے اس طرح کھول کھول کر مضمون خیر و شر کو ظاہر فرمادیا ہو اس کے متعلق ظن کرنا اور چھوٹے چھوٹے خیالات کے مطابق محدود سوالات کر کے خدا کی تقدیر کی تعیین کرنے کی کوشش کرنا یہ مومنوں کی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔ خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے بعد مکرم چوہدری محمود احمد صاحب شہید کی نماز جنازہ ہوگی ۔