خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 655 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 655

خطبات طاہر جلد ۴ 655 خطبه جمعه ۲ اگست ۱۹۸۵ء ظالم قوم پر اللہ کی پکڑ ضرور آئے گی ( خطبه جمعه فرموده ۲ را گست ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں : فَكَأَيِّنُ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْتُهَا وَهِيَ ظَالِمَةً فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ ذَانَ يَسْمَعُونَ بِهَا ۚ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَنْ يُخْلِفَ اللهُ وَعْدَهُ وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ وَكَايِّنُ مِنْ قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَى الْمَصِيرُ (ج ٢٢-٢٩) پھر فرمایا: پاکستان میں جو جماعت احمد یہ پر یک طرفہ بلا جواز ظلم و تشدد کا دور ایک عرصہ سے چلا ہوا ہے وہ اسی طرح جاری ہے اور کسی پہلو سے بھی اس میں کوئی کمی نہیں ۔ جماعت احمدیہ کی روحانی اذیت کے لئے بھی جو کوششیں ممکن ہو سکتی ہیں وہ مسلسل کی جا رہی ہیں اور حکومت وقت کی آنکھ کے نیچے، ایک حساس فوجی حکومت کی آنکھوں کے سامنے مسلسل یک طرفہ ظلم وستم کی کارروائی جاری ہے اور اس قدر دل آزار با تیں جماعت احمدیہ کے بزرگان کے متعلق ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام