خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 653 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 653

خطبات طاہر جلد۴ 653 خطبہ جمعہ ۲۶ جولائی ۱۹۸۵ء تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم نے لازماً آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے کوئی دشمن نہیں پیدا ہوا اور نہ ہوگا آپ کے دیکھنے میں ، نہ آپ کی اولادیں ایسا دشمن دیکھیں گی جو آپ پر غالب آسکے یا آپ کی اولا دوں پر غالب آ سکے ۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، قیامت تک یہی ہے تقدیر خدا کی جو جاری ہو چکی ہے اور جاری رہے گی آپ نے بہر حال بڑھنا ہے ہر حالت میں بڑھنا ہے ، دکھوں میں بھی بڑھنا ہے ، سکھوں میں بھی بڑھنا ہے ،اندھیروں میں بھی بڑھنا ہے، روشنیوں میں بھی بڑھنا ہے، تکلیف میں بھی بڑھنا ہے، راحت و آرام بھی بڑھنا ہے۔ بڑھنا آپ کا مقدر ہے اور یہ وہ مقدر ہے جسے دسم دشمن اب تبدیل نہیں کر سکتا ۔ پس وقف کی یہ چھوٹی سی تحریک بھی میں کرتا ہوں کہ اگر ایسے دوست ہوں جو ٹائپ کا کام جانتے ہوں اور بے شک ریٹائر ہو چکے ہوں ان کے اندر خدا تعالیٰ نے صلاحیت بخشی ہو محنت کی تو ایسے دوست وقف کریں اور ان کو پھر ہم ٹرینینگ دیں گے خود اور میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے جس قسم کا کام جماعت کا پھیل رہا ہے لٹریچر میں کہ ہمیں آٹھ گھنٹے کی شفٹ کی بجائے بہت جلد چوبیس گھنٹے کام لینا پڑے گا اس مشین سے۔ تو کم از کم ہمیں تین شفٹیں چاہئیں ایک ٹائپسٹ آئے جگہ چھوڑے تو دوسرا اس کی جگہ آجائے، پھر اس کی جگہ تیسرا آجائے اور اس طرح تین یا چار یا جتنی دیر بھی ہم معلوم کر لیں گے زیادہ Efficiency کے ساتھ کوئی شخص ٹائپ کر سکتا ہے اتنے آدمی ہم رکھیں ، ضروری نہیں کہ آٹھ گھنٹے کی ہی شفٹ ہو۔ اگر تین گھنٹے میں بھر پور کام ملتا ہے تو تین تین گھنٹے کے بعد بدلنا پڑے گا۔ تو ہمیں ایک ٹیم چاہئے اور ایک کمپیوٹر کا ماہر بھی چاہئے جو Over all نگرانی کرے اس کی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر دیکھیں آپ کس طرح ساری دنیا میں لڑ پچر پھیلتا ہے۔ اب آپ تیاری کریں اپنی دعوت الی اللہ میں بھر پور حصہ لینے کی ۔ پہلے جو یہ شکوے ہوا کرتے تھے کہ جی ہماری پاس ہے کچھ نہیں دینے کے لیے تو دینے کے لئے بہت کچھ خدا نے تیار کروادیا ہے اور ہو رہا ہے۔ پس اب تبلیغ شروع کر دیں جس قوم کا آدمی آپ کو ملے گا انشاء اللہ اس قوم کا لٹریچر آپ کو مہیا کر دیا جائے گا۔ جس قوم کی زبان جاننے والا آدمی آپ کو ملے گا اس قوم کی کیسٹ بھی مہیا کر دی جائے گی ، اس قوم کی وڈیو بھی مہیا کر دی جائے گی اور خدا کے فضل سے ان چیزوں کا حالانکہ ابھی آغاز ہے ابھی سے بہت ہی اچھا پھل ہمیں ملنا شروع ہو گیا ہے اور بیعتوں میں ساری دنیا میں بہت نمایاں اضافہ ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ