خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 576 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 576

خطبات طاہر جلد ۴ 576 خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء ہاں احمدیت کی ایسی دشمنی پائی جاتی ہے، ہماری برادری بڑی سخت ہے اور قوی ہے اس لئے ہمیں تم کمزور سمجھو لو ہم ایمان نہیں لا سکتے ، ہاں ہم جانتے ہیں کہ تم سچے ہو قرآن کریم نے اس پہلو کو بھی باقی چھوڑ ا خوب کھول کھول کر بیان فرمادیا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلى مَا أَنْزَلَ اللهُ وَإِلَى الرَّسُولِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمُ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (المائده: (۱۰۵) اور جب ان کو بلاتے ہیں حق کی طرف تو کہتے ہیں ۔ جو ہمارے ماں باپ کا مذہب ہے وہ کافی ہے، جی آپ ہمیں نہ چھیڑیں ، جو ماں باپ سے ہم نے پالیا ٹھیک ہے ، راضی ہیں اس پر ہم کیوں ہمیں تبدیل کرتے ہو اور اسی میں سے ایک اشتعال کا پہلو نکال لیتے ہیں کہتے ہیں ہمارے ماں باپ جھوٹے تھے؟ تم اور تمہاری ایسی تیسی تم ہوتے کون ہو ہمارے ماں باپ کا مذہب بدلوانے والے ! قرآن کریم میں فرماتا ہے أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا قطع نظر اس کے کہ ان کے ماں باپ کو کوڑی کا بھی کچھ علم نہ ہو یہ دلیل وہ پکڑ لیتے ہیں اور اس میں لطف کی بات یہ ہے کہ جاہل بھی اس دلیل کو لیتے ہیں اور عالم بھی اس دلیل کو لیتے ہیں۔ ایسا شخص بھی آپ کے سامنے یہ دلیل رکھے گا جس کچھ بھی انکو اور کی کئی پشتوں میں کوئی پڑھا لکھا آدمی ہی موجود نہ ہو۔ مذہب سے کلیہ لا بلد اور لاعلم اور : پتہ نہیں اور جب آپ ان کو کہتے ہیں کہ یہ رستہ اختیار کرو ہدایت کی طرف آؤ تو کہتے ہیں ہمارے ماں باپ کا مذہب ٹھیک تھا۔ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ماں باپ کو دیکھا بھی نہیں اور اس کے باوجود ماں باپ کا مذہب ٹھیک ہے تو قرآن کریم فرماتا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ ہے خواہ خود بھی گندے لوگ ہوں ان کے والدین، ایسا بھی ہوتا ہے، ظالم بھی ہوں ، لا علم بھی ہوں تب بھی یہ دلیل وہ تمہیں ضرور دیں گے۔ پھر قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک ان کو تعجب ہوتا ہے کہ ہم جیسوں میں خدا تعالیٰ کیسے وحی نازل فرما سکتا ہے۔ ایک یہ بھی وجہ ہے ان کے انکار کی کیونکہ ان کا تعلق خدا سے کٹ چکا ہوتا ہے۔ وہ