خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 562
خطبات طاہر جلد۴ 562 خطبه جمعه ۲۱ جون ۱۹۸۵ء بہت ہی مخلص فدائی احمدی دوست جوامیر جماعت رہے ہیں گوجرانوالہ کے اور 1974ء میں انہوں نے غیر معمولی خدمت کی توفیق پائی تھی چوہدری عبد الرحمن صاحب ان کے چھوٹے بھائی ہیں، چوہدری عبدالحمید صاحب ۔ اور ان کے ایک بھائی اعجاز احمد صاحب جو ایک بہت ہی مخلص کارکن ہیں ان کے متعلق یہ افسوس ناک اطلاع ملی ہے کہ وہاں چونکہ کنری کے علاقے میں خدمت کے وقت انہوں نے غیر معمولی بھاگ دوڑ کی اور بہت ہی زیادہ اپنی جان مار کر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لئے دن رات پھرتے تھے، معلوم ہوتا ہے کہ ان کی صحت میں پہلے ہی سے کمزوری تھی تو اچانک ایک دن ان کا ہارٹ فیل ہو گیا اور عمر صرف ۲۴ ۲۵ سال ہی تھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تو ان کے لئے بھی مغفرت کی دعا کریں گے۔ نماز جنازہ ان کی جمعہ کے بعد ہوگی۔