خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 462
خطبات طاہر جلد ۴ 462 خطبه جمعه ۱۷ مئی ۱۹۸۵ء وو پس یہ بہتر فرقے سب کے سب آگ میں ہوں گے اور ناجی فرقہ وہ ہے جو روشن سنت محمد یہ اور پاکیزہ طریقہ احمد یہ پر ریقہ احمد یہ پر قائم ہے ان کے اصل الفاظ یہ ہیں ۔ فتلک اثنان و سبعون فرقة كلهم في النار والفرقة الناجية هم اهل السنة البيضاء المحمدية و الطريقة النقية الاحمدية ۔ ( مرقاة المفاتيح شرح مشکوۃ المصابیح جلد اول از ملاعلی قاری صفحه ۲۰۴) کتنے عظیم الشان بزرگ تھے اور کیسے تعلق باللہ والے لوگ تھے ایک پیشگوئی پر ایک اور پیشگوئی کر رہے ہیں اور خوب کھول کر بتا رہے ہیں کہ وہ محمد یہ فرقہ احمد یہ فرقہ کے ایسے رستہ پر ہو گا جو کہیں اور تمہیں نظر نہیں آئے گا۔ اس حدیث کو مسلمانوں کے ہر گروہ نے تسلیم کیا اور وہ اسے ا۔ ، اپنے اوپر چسپاں کرتے رہے۔ شیعہ کہتے تھے کہ وہ ایک فرقہ ہم ہیں اور باقی سارے فرقے بہتر میں شامل ہیں جب کہ سنی یہ کہہ رہے تھے کہ ہم وہ ہیں جو ایک فرقہ ہے۔ پھر ان میں سے بھی ہر فرقہ یہ کہتا تھا کہ وہ ناجی ہے اور دوسرے ناری ہیں ۔ چنانچہ ایک شیعہ مجتہد بہتر فرقوں والی حدیث کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ وہ اختلافات جوان کے اور دوسرے مسلمانوں کے درمیان پائے جاتے ہیں وہ انہیں باقی فرقوں سے بالکل جدا کر دیتے ہیں۔ چنانچہ لکھتے ہیں ۔ دو شیعہ حضرت امیر المومنین امام المتقین اسد الله الغالب علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو خلیفہ بلا فصل بعد پیغمبر آخرالزمان ﷺ کے جانتے ہیں اور ان کے بعد ان کی اولاد سے گیارہ فرزند امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام تک یکے بعد دیگرے خلیفۃ الرسول اور امام برحق مانتے ہیں ۔ لیکن باقی بہتر فرقے پہلا خلیفہ ابو بکر دوسرا عمر، تیسر اعثمان چوتھا علی علیہ السلام کو جانتے ہیں ۔ اسی قسم کی اور بھی علامتیں بیان کرنے کے بعد آخر پر لکھتے ہیں۔ 66 خلاصہ : تمام اصول اور فروغ میں یہی ایک شیعہ فرقہ بہتر فرقوں سے علیحدہ ہے جس کا جوڑ کسی صورت میں ان کے ساتھ نہیں ہو سکتا کیونکہ بڑے