خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 447

خطبات طاہر جلد۴ 447 خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۸۵ء کی زندگی میں ایسی بہت سی جنتیں ہمیں دکھائے جو کسی زمانہ میں جو ہماری خوابوں کی بستیاں تھیں وہ حقیقت کی بستیاں بن جائیں ۔ وہ بڑے بڑے عظیم الشان نظارے جن کو دیکھ کر جن کے تصور میں ہم راتوں کو سویا کرتے تھے کہ خدا کرے کہ یوں ہو اور خدا کرے کہ اس بستی میں بھی اسلام غالب آجائے اور اس بستی میں اسلام غالب آ جائے خدا کرے کہ یوں ہو ، خدا کرے کہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ باتیں پوری ہوتی دیکھیں اور جب خدا کی طرف سے ہمیں بلاوا آئے تو خدا کے حضور بہت راضی واپس لوٹیں ۔ بظاہر ہماری تمنائیں تو پاگلوں والی تھیں، ہماری باتیں تو دیوانوں کی بڑوں کی طرح تھیں لیکن اے ہمارے آقا! اے ہمارے مالک خدا! تو نے ہماری ساری تمناؤں کو پورا کر دیا۔ ہماری دیوانگی کی بڑوں کو بھی دنیا کے فرزانوں کی باتوں سے بھی زیادہ سچا کر کے دکھا دیا۔ یہ ہے وہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کی واپسی جس کے لئے میری دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی نصیب فرمائے اور آپکو بھی نصیب فرمائے۔ خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا : جس دعا کا میں نے ذکر کیا تھا وہ الگ اجتماعی دعا ہو گی بلکہ نماز جمعہ میں بھی دعا کریں اور نماز جمعہ کے بعد بھی اپنے طور پر یہ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس افتتاح کو غیر معمولی برکتیں عطا فرمائے اور ہماری توقع سے بڑھ کر پھل لگائے۔ ایک زمانہ تھا جب بشیر آرچرڈ صاحب بیچارے یہاں اکیلے تھے اور دعا کے لئے مجھے بھی بڑی بے چینی اور سخت گھبراہٹ کے ساتھ خط لکھا کرتے۔ کرتے تھے کہ میں کیا کروں ، کچھ بھی نہیں بنتا ، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جماعت بھی بالکل چھوٹی سی ہے وہ بھی نہیں آتی اور لگتا ہے میں تو اکیلا ہی چھوڑا گیا ہوں ۔ اُس وقت شاید وہ یہی سمجھتے ہوں گے کہ میری دعا ئیں قبول نہیں ہور ہیں لیکن ب دیکھ لیں اللہ کے فضل کے ساتھ رونق بھی ہے جماعت توجہ بھی کر رہی ہے بیعتیں بھی ہورہی ہیں۔ ابھی میں نے سنا ہے کہ قریب زمانہ میں ہی ایک Scotish نو جوان خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ دعائیں قبول کرتا ہے لوگوں کو یونہی وہم ہے کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں، اپنے وقت پر کرتا ہے۔ بعض دفعہ سمجھ بھی نہیں آتی کہ قبول ہو بھی رہی ہیں لیکن بعد میں ایک دم لگتا ہے کہ ساری دعاؤں کو پھل تیار ہو رہا تھا۔ تو دعا ئیں ضرور کریں اور کثرت سے کریں اور ان سے غافل نہ ہوں اور کرتے چلے جائیں پھر دیکھیں انشاء اللہ خدا آپ کی حقیر کوششوں کو بھی عظیم الشان پھل عطا فرمائے گا۔ انشاء اللہ ۔