خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 384 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 384

خطبات طاہر جلد ۴ 384 خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء آپ کو بہت سے حوالے اور مل جاتے۔ کیونکہ یہ سازشیں سب تو چھپی ہوئی موجود ہیں ۔ چنانچہ اب میں خود آپ کو سنا دیتا ہوں ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ جن کا یہ بلو چستان والا حوالہ دیا گیا ہے وہ تو اس سے بہت پہلے ۱۹۳۶ء میں یہ فرما چکے تھے کہ: ہم نے تو کبھی یہ باتیں نہیں چھپائیں کہ ہم دنیا میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم کھلے طور پر کہتے ہیں کہ ہم اسلامی حکومت دنیا پر قائم کر کے رہیں گے۔“ ( خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۳۶ء بحواله الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۳۶ء صفحه ۴ ) پس ساری دنیا کو فتح کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ساری دنیا کو فتح کرنے کے پروگرام بن رہے ہیں اور چھپ رہے ہیں اور تمہیں سوائے بلوچستان کے اور کوئی سازش نظر ہی نہیں آئی ۔ حضرت خلیفہ المسیح الثانی ۱۸ جنوری ۱۹۳۷ء کے الفضل صفحہ ۵ میں مزید فرماتے ہیں: پس آرام سے مت بیٹھو کہ تمہاری منزل بہت دور ہے اور تمہارا کام بہت مشکل ہے اور تمہاری ذمہ داریاں بہت بھاری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ قرآن کی تلوار لے کر دنیا کی تمام حکومتوں پر ایک ہی وقت میں حملہ کر دیں اور یا اس میدان میں جان دے دیں یا ان ملکوں کو خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کریں۔ پس چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف مت دیکھو اور اپنے مقصود کو اپنی نظروں کے سامنے رکھو اور ہر احمدی خواہ کسی شعبۂ زندگی میں اپنے آپ کو مشغول پاتا ہو اس کو اپنی کوششوں اور سعیوں کا مرجع ایک ہی نقطہ رکھنا چاہئے کہ اس نے دنیا کو اسلام کے لئے فتح کرنا ہے ۔“ 66 الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۳۷ صفحه ۵) عالمی فتح کی سازش ہے اور تمہیں صرف بلوچستان کی بات سمجھ آئی ہے اس لئے کہ وہاں ایک واقعہ ہو گیا تھا اور مولویوں نے اس بات کو اٹھا لیا تھا اور ایک احمدی شہید کر دیا گیا تھا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ تم نے جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ ہی نہیں کیا۔ اس لئے جو اعتراض کسی نے اکٹھے کر دیئے انہیں ہی پڑھ پڑھ کر تم دوبارہ انہی ہتھیاروں سے حملہ آور ہو گئے ۔ پس اگر یہ سازش ہے تو اس کا آغاز