خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 203
خطبات طاہر جلد ۴ 203 خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء کشمیر و فلسطین کی تحریک آزادی اور جماعت احمدیہ کی عظیم الشان خدمات ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت کی : قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ (سوره آل عمران : ۶۵) اور پھر فرمایا : یہ سورہ آل عمران کی ۶۵ ویں آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ محمد مصطفیٰ ﷺ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے : اے رسول! تو اہل کتاب سے کہہ دے کہ تم اس کلمہ کی صلى عل وسام طرف ہی آجاؤ جو ہم دونوں کے درمیان مشترک ہے یعنی ہم اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کریں گے اور اس کا کوئی شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے بعض ، بعض دوسروں کو خدا کے سوا دوست نہیں بنائیں گے۔ پس اگر یہ سن کر بھی وہ پیٹھ پھیر لیں اور توجہ نہ دیں تو ان سے کہہ دو کہ اب تم گواہ ٹھہرنا کہ ہم مسلمان ہیں یعنی اس اشتراک کی دعوت کو سن کر بھی پیٹھ پھیرنے والوں کا پھر دین سے کوئی تعلق نہیں رہتا اور اس وقت اشتراک کی ایسی دعوت دینے والوں