خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 93
خطبات طاہر جلد 93 خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء ہندوستان میں انگریزوں کے مفادات اور ان کے اصل محافظ ( خطبه جمعه فرموده ۸ فروری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں پاکستان کی حکومت کی طرف سے شائع کردہ مزعومہ قرطاس ابیض میں سے ایک الزام کے متعلق ذکر کیا تھا جس کے الفاظ یہ ہیں کہ جدید محققین نے ثابت کر دیا ہے کہ احمدیت انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے جو برطانوی سلطنت کے مفادات کے تحفظ کی خاطر لگایا گیا تھا۔ اس الزام کے پہلے حصہ کا جواب میں نے گزشتہ خطبہ میں دیا تھا اور بتایا تھا کہ خود کاشتہ پودے کی حقیقت کیا ہے، کون خود کاشتہ پودا ہے اور جدید محققین کیا چیز ہیں اور یہ بھی ثابت کیا تھا کہ جہاں تک مفادات کا تعلق ہے جماعت احمد یہ کے اپنے مفادات تھے ہی نہیں جو انگریزوں سے وابستہ ہوں نہ ہے کبھی وابستہ رہے نہ آئندہ کبھی وابستہ ہوں گے لیکن جہاں تک انگریزوں کے مفادات کا تعلق جماعت احمد یہ سے کیسے وابستہ ہیں اور جماعت ان مفادات کی حفاظت کیسے کر رہی ہے اور اگر جماعت احمد یہ سے انگریزوں کے مفاد وابستہ نہیں تو کون لوگ ہیں جن سے انگریزوں کے مفادات وابستہ ہیں یا یوں کہئے کہ استعماری طاقتوں کے مفادات کن لوگوں سے وابستہ ہیں اس کے متعلق میں آج احباب کو مخاطب کروں گا۔ سب سے پہلی بات جو تحقیق طلب ہے وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں انگریز کے مفادات کیا