خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 726
خطبات طاہر جلد ۳ 726 خطبه جمعه ۱۴ / دسمبر ۱۹۸۴ء اصلى الله طرح جانیں شا جانیں شمار کی جاتی ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے نام پر ہمیں یہ سمجھایا کہ : ه جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم نثار کوچه آل محمد است ایں چشمہ رواں کہ مخلق خدا دہم یک قطره زبحر کمال محمد است ( در ثمین فارسی صفحه : ۸۹ ) آپ ہی نے ہمیں یہ بتایا کہ تم اگر زندہ ہو اور زندگی کی لذتیں چاہتے ہو یعنی روحانی زندگی کی تو وہ ساری لذتیں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ کے عشق کے سرچشمہ سے ملیں گی۔ یہ آپ ہی تھے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ زندگی جو محمد مصطفی ﷺ کے در سے دور ہے اور آپ کے عرفان سے عاری ہے وہ زندگی اس لائق نہیں کہ وہ باقی رہے اس سے وہ موت بہتر ہے جو درست اور نادرست کے احساس سے ہی نابلد ہے۔ آپ ہی نے ہمیں یہ بتایا کہ میرا کوئی مقام نہیں مگر یہی کہ میں خاک پائے مصطفیٰ ہوں اور جو کچھ بھی برکتیں تم مجھ پر نازل ہوتے دیکھتے ہو یہ کثرت درود کی برکتیں ہیں۔ یہ وہ برکتیں ہیں جو عشق محمد مصطفیٰ اللہ کے نتیجے میں آسمان سے مجھ پر درود کے جواب میں نازل ہوتی ہیں ، یہ آپ ہی تھے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ: ه سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه: ۴۵۰ ) اردو کلام کو اٹھا کر دیکھئے ، عربی کلام کو اٹھا کر دیکھئے ، فارسی کلام کو اٹھا کر دیکھئے ، منظوم کلام کو اٹھا کر دیکھئے ، نثر کے کلام کو اٹھا کر دیکھئے، ان الزام لگانے والوں کے آباؤ اجداد بیسیوں پشتوں تک جو صلى الله کچھ آنحضرت علی کی محبت کا اظہار کر چکے ہیں ان سب کو اکٹھا کر دیں تکڑی کے ایک پلڑے میں عروسه ڈال دیں اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کسی ایک کلام کا نمونہ رکھ دیں ، خدا