خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 617 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 617

خطبات طاہر جلد ۳ 617 خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۸۴ء والسلام کے ایک صحابی مولوی محمد اسماعیل صاحب سرساوی کی بیٹی تھیں اور سرساوی صاحب کو قادیان والے لوگ تو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ان کی یاد تازہ ہوگی ، یہ بھی بڑی مخلص خاتون تھیں ۔ ان دونوں کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔ اور ایک بات یہ کہ پاکستان سے جو خبریں آئی ہیں آج ان میں بھی کچھ تشویش کا پہلو ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ مولوی فساد پر تلے بیٹھے ہیں۔ تو خاص طور پر اپنے پاکستانی بھائیوں کو آئندہ چند دنوں میں غیر معمولی طور پر یا درکھیں اور تہجد جو نہیں پڑھ رہے ان کو بھی چاہئے کہ وہ تہجد کے لئے اٹھیں خاص طور پر اس مقصد کے لئے اور خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں۔