خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 613 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 613

خطبات طاہر جلد ۳ 613 خطبه جمعه ۲۶ را کتوبر ۱۹۸۴ء روحانی اولاد میں جو مبلغ کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے یا رضا کار کے ذریعے حاصل ہوتی ہے اس میں ایک اور فرق بھی ہے۔ مبلغ کے ذریعہ جو احمدی ہوتے ہیں وہ مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے لوگ ایسے لوگ بھی جن کا ذہنی طور پر ضروری نہیں کہ مزاج مبلغ سے ملے اور ایسے لوگ جن کا ذاتی خاندانی تعلق مبلغ سے نہیں ہوتا یہ لوگ بھی ہوتے رہتے ہیں۔ تو مبلغ جتنے احمدی بناتا ہے ان کی تربیت کی استطاعت نہیں ہوتی اس میں نہ اتنا رابطہ وسیع ، ظاہری فاصلوں کی دوری کی بنا پر یا مزاج کی اختلاف کی بنا پر یا خاندانی روابط کی کمی کے نتیجہ میں کئی مشکلات ہیں وہ ذاتی تربیت میں اتنا وقت نہیں دے سکتا لیکن جو انفرادی تبلیغ کے ذریعہ احمدی ہوتے ہیں عموماً ان میں پہلے مراسم چلتے ہیں دوستیاں ہوتی ہیں، خاندان ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور جب ان کے ذریعہ کوئی احمدی ہو جاتا ہے تو ایک دم محبت میں غیر معمولی اضافہ افہ ہو جاتا ہے۔ تو ہر احمدی ہونے والے کو ایک مربی خاندان ساتھ مل جاتا ہے اس لئے اصل دیر پا طریق جو تبلیغ کا ہے وہ یہی ہے تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ دن بدن اس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ایک خوش خبری آخر پر آپ کو دینی چاہتا ہوں ۔ جہاں تک لٹریچر کی اشاعت کا تعلق ہے بہت کمی تھی ، بہت سی زبانوں میں ، بہت سے مسائل پر لٹریچر کی ، اس کو ایک با قاعدہ منصوبہ کے ماتحت پورا کرنے کے لئے نہ صرف سیکیم مرتب کی گئی ہے بلکہ نئے مضامین لکھوائے جارہے ہیں۔ گزشتہ سابقہ زبانوں سے کتا بیں اکٹھی کر کے ان کو دوبارہ از سر نو شائع کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ کام بہت وسیع ہے کیونکہ ہر کتاب کا جائزہ لینا پڑتا ہے کہ اگر وہ میں سال پہلے مفید تھی تو آج بھی مفید ہے کہ نہیں اور ہر قوم کے حالات کا جائزہ لینا پڑتا ہے کہ ان کے رجحان بدل چکے ہیں ان کو اب کس مضمون کی ضرورت ہے؟ پھر اس کے لئے لکھنے والے ڈھونڈے جاتے ہیں پھر ان سے پیچھے پڑھ کر مضامین لکھوائے جاتے ہیں پھر ان کو دوبارہ دیکھا جاتا ہے زبان کے لحاظ سے اور مسائل کے لحاظ سے پیشکش کے لحاظ سے تو بہت ہی وسیع کام ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس میں انصار بھی مہیا کر رہا ہے اور بکثرت طوعی طور پر خدمت دین کرنے والے اس کام میں مدد کر رہے ہیں اور کچھ لڑ پچر تیار ہو کر طبع ہو چکا ہے اور کچھ ایسا ہے جو عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ طبع ہو جائے گا۔ اس وقت ہم پتے اکٹھے کر رہے ہیں اور لٹریچر کی اشاعت سے پہلے سکیم یہ ہے کہ ایک تو