خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 600 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 600

خطبات طاہر جلد ۳ 600 خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۸۴ء اس لئے ہر دوسرا انسان انصاف کے مقام سے معزول کیا جاتا ہے اور خدا کی تقدیر جب اپنے ہاتھ میں انصاف لیتی ہے تو پھر کسی کا بس نہیں چلتا کہ اس انصاف کے مقابل پر کوئی بات کہہ سکے۔ تو ہمیں تو خیر الحاکمین سے ہی توقع ہے کہ وہ انصاف فرمائے گا لیکن دعا ہماری یہی ہے کہ اللہ تعالی اس قوم پر رحم فرمائے ۔ بہر حال یہ جمعہ چونکہ مجلس تو مجلس تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا جمعہ ہے اس لئے میں آج مجلس تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور اس ضمن میں سب سے پہلی خوشخبری جماعت کو یہ دینی چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال نئے سال کے آغاز کے وقت میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ چونکہ پچاس سال تحریک جدید کو پورے ہو رہے ہیں اور آئندہ سال جب اعلان ہو رہا ہوگا آغاز کا تو اس وقت اکاون واں سال شروع ہو چکا ہوگا اور چونکہ یہ ایک جماعت کی تاریخ میں ایک Landmark ہے، ایک خاص نشانِ منزل ہے اس لیے پہلے تو وعدے پچاس سال تک لاکھوں میں ہوتے رہے اب میری خواہش ہے کہ آئندہ سال ہم کروڑ تک پہنچ جائیں اور آئندہ پھر کروڑوں میں باتیں ہوں یہاں تک کہ صدی کے آخر پر جا کر تحریک جدید کا بجٹ اربوں میں پہنچ میں چکا ہو۔ الحمد اللہ خدا تعالیٰ نے احسان فرمایا اور نا مساعد حالات کے باوجود اور باوجود اس کے کہ دوسری بہت سی تحریکات بھی تھیں اور بہت اقتصادی بوجھ بھی تھا جماعت پر ۔ اب تک اس سال کے وعدے جو گزشتہ سال گزرا ہے ایک کروڑ تین لاکھ انتہر ہزار (1,03,69000) تک پہنچ چکے ہیں اور جماعت پاکستان نے بھی اس معاملہ میں غیر معمولی قربانی کا اظہار کیا ہے اور باہر کی جماعتوں نے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں اضافہ کے ساتھ وعدے پیش کئے ۔ پاکستان کے اضافے بیرونی دنیا کے اضافوں سے نسبت کے لحاظ سے زیادہ آگے ہیں ۔ جہاں تک انگلستان کا تعلق ہے جماعت انگلستان کے گزشتہ سے قبل سال کے وعدے بائیس ہزار پاؤنڈ (22,000) تھے اور گزشتہ سال یعنی جواب ختم ہو رہا ہے اس میں یہ وعدے بڑھا کر چھبیس ہزار (26,000) تک پہنچا دیئے گئے لیکن وصولی میں ابھی انگلستان کچھ پیچھے ہے اور وصولی اکتیس اکتوبر تک وصولی اکیس ہزار پاؤنڈ (21,000) تک پہنچی ہے یعنی سیاسی فیصد (82) تو یہ بہت معمولی سا فرق ہے۔ معلوم ہوتا