خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 465 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 465

خطبات طاہر جلد ۳ 465 خطبه جمعه ۲۴ اگست ۱۹۸۴ء پھر سو جاتے ہیں سمجھتے ہیں بھول گئے ہوں گے سارے تو تنزانیہ کے مبلغ جو ہیں وھاب صاحب انہوں نے بڑی اچھی رپورٹ کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمارے سپرد جو نئے ممالک میں جماعتوں کے قیام کا منصوبہ تھا اس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جسے روانڈا کہتے ہیں میں 16 م 1 مئی کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے 22 افراد پر مشتمل جماعت احمدیہ کی بنیا درکھ دی گئی ہے اور اب ایک نیا ملک بھی جماعت احمدیہ کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ پہلے بھی اس میں تبلیغ ہو کے کچھ احمدی ہوئے تھے لیکن با قاعدہ جماعت کا قیام اب ہوا ہے اور روانڈا کے علاقے کے چیف نے جس جگہ بیعتیں ہوئی ہیں چارا یکڑ زمین وقف کی ہے جو ایک نہایت ہی خوبصورت پہاڑی پر اونچی جگہ پر واقع ہے اور باوجود شدید مخالفت کے اور سازشوں کے وہ اپنی بات پر قائم رہا ہے اور اس نے قطعاً کوئی تردد نہیں کیا یہ تحفہ جماعت کو پیش کرنے میں ۔ اللہ تعالیٰ اسکو بھی جزا دے۔ سیرالیون میں سیکنڈری سکول لیوٹن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ لاکھ لیون کا تو فوراً ہی انتظام فرمادیا یعنی ستر ہزار پونڈ کا اور بقیہ جماعت اپنی طرف سے کوشش کر کے مزید اکٹھا کر لے گی انشاء اللہ فری ٹاؤن میں مسجد اور دفتر کی عمارت کا کام شروع ہو گیا ہے اور پندرہ روزہ رپورٹ جو آتی ہے اس میں 35 بیعتوں کا ذکر ہے۔ سیرالیون کے لحاظ سے یہ بھی بہت تھوڑی ہیں ان کو مزید توجہ کرنی چاہئے مگر گزشتہ کے مقابل پر اگر نظر ڈالیں تو بہت خدا کا فضل ہے ہر جگہ سے بالعموم الا ما شاء اللہ اکثر ملکوں سے رجحان تیزی کی طرف دکھائی دے رہا ہے۔ غانا میں چندہ کی رپورٹ جو انہوں نے بھیجی ہے وہ تو یہ ہے کہ لجنہ کے اجتماع میں 36 ہزار، خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں 40 ہزار اور وا کی ریجنل کانفرس کے موقع پر 5 لاکھ اور ٹیما کی ریجنل کانفرس کے موقع پر 2 لاکھ 70 ہزار سیڈیز اکٹھی ہوئیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ اگرچہ اقتصادی لحاظ سے بہت ہی گری ہوئی حالت ہے غانا کی لیکن چندوں کے لحاظ سے گرنے کی بجائے بڑھ رہی ہے جسکا مطلب ہے کہ جماعت میں اخلاص بڑا ترقی پر ہے تو یہ جو چندوں کا ذکر یہاں کیا گیا ہے دراصل یہ اخلاص کے پیمانے کے طور پر کہ شدید گرتی ہوئی اقتصادی حالت میں جہاں فاقے پڑ رہے ہوں بلکہ فاقوں سے لوگ مر رہے ہوں وہاں احباب جماعت چندوں میں اضافے کر رہے ہوں یہحیرت انگیز نشان ہے خدا کے فضل کا کہ اخلاص میں کمی آنے کی بجائے ترقی ہو رہی ہے۔