خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 374 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 374

خطبات طاہر جلد ۳ پر یہ اطلاق پائے گا کہ ه 374 پیار کرنے کا جو خوباں ہم پہ رکھتے ہیں گناہ ان سے بھی تو پوچھئے وہ اتنے کیوں پیارے ہوئے خطبہ جمعہ ۱۳ جولائی ۱۹۸۴ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت اتنی پیاری ہے کہ اس سے پیار نہ کرناکسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ بے اختیاری کا عالم ہے، میں تو ایک ہی غم میں گھل رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے یہ توفیق بخشے کہ اس عظیم جماعت کی جو مسیح موعود کی میرے پاس امانت ہے اس کے حقوق ادا کر سکوں اور اس حال میں جان دوں کہ میرا اللہ مجھے کہہ رہا ہو کہ ہاں تم نے حقوق ادا کر دیئے۔