خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 199

خطبات طاہر جلد ۳ 199 خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء صبر وصلوٰۃ کی تشریح اور ثمرات ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء بمقام مسجد بیت الذکر اسلام آباد، پاکستان ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلُوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَ لَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ ) الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقره: ۱۵۴-۱۵۸) اور پھر فرمایا: انسان کے مقدر میں خوف بھی ہے اور بھوک بھی ہے اور اموال کا نقصان بھی ہے اور جانوں اور پھلوں کا نقصان بھی ہے اور اس امر کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔ کوئی انسان مذہبی ہو یا غیر مذہبی ، خدا پر ایمان رکھنے والا ہو یاد ہر یہ ہو، مادہ پرست ہو یا روحانیت کا قائل ہواس کی زندگی میں یہ ساری چیزیں اس کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ خوف طرح طرح کے انسان کو گھیرے ہوئے ہیں لیکن ہر خوف