خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 171
خطبات طاہر جلد ۳ 171 خطبه جمعه ۲۳ مارچ ۱۹۸۴ء خوشیوں کے خط آئے اور احمدیوں کی طرف سے جو ساری دنیا سے خط آتے ہیں ان میں افریقہ کا بھی ایک بڑا حصہ ہے تو بہت ہی اطمینان کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا بارشیں دیں بہتر حالات ہو گئے ۔ لیکن معلوم ہوتا ہے کہ دعائیں پھر جماعت نے چھوڑ دی ہیں کیونکہ اب پھر کچھ تنا اب پھر کچھ تشویش کے خط آنے لگ گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب دوبارہ خشک سالی کے آثار ہیں اس لئے دعا کریں۔ تو ساری جماعت دعا کو جاری رکھے بھولے نہیں اور بہت اخلاص کے ساتھ گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کرے ۔ اگر خدا تعالیٰ قبولیت کے مزاج میں ہو تو ایک آنسو جو مقبول ۔ ہو جاتا ہے وہ سارے جہان کے لئے رحمت کی بارش بن سکتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ ہمیں وہ آنسو نصیب فرمادے جس سے سارے جہان پر رحمتوں کی بارش برسنے لگے ۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ آمین ۔