خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 96 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 96

خطبات طاہر جلد ۳ 96 خطبه جمعه ۱۰ فروری ۱۹۸۴ء کسی طرح بھاگ نہیں سکتا۔ سو اپنے خدا کو جلدی راضی کر لو اور قبل اس کے کہ وہ دن آوے جو خوفناک دن ہے یعنی طاعون کے زور کا دن جس کی نبیوں نے خبر دی ہے، تم خدا سے صلح کر لو۔ وہ نہایت درجہ کریم ہے، ایک دم کی گداز کرنے والی تو بہ سے ستر برس کے گناہ بخش سکتا ہے اور یہ مت کہو کہ تو بہ منظور نہیں ہوتی ۔ یا د رکھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بچ نہیں سکتے ۔ ہمیشہ فضل بچاتا ہے نہ اعمال ۔ اے خدائے کریم و رحیم ! ہم سب پر فضل کر کہ ہم تیرے بندے ہیں اور تیرے آستانہ پر گرے ہیں۔ آمین ۔ ( یہ الفاظ حضور رحمہ اللہ نے تین بار دہرائے ) خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۴) صفیں بنالیں اور سیدھی صفیں بنائیں اور بیچ میں خلا نہ رہے۔