خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 659
خطبات طاہر جلد ۲ 659 خطبه جمعه ۳۰ دسمبر ۱۹۸۳ء اگر اس نے نور نبوت نہ بھیجا ہوتا اور وہ خود آسمان سے کسی پاک قلب پر نازل نہ ہوا ہوتا اور اس سے روشنی نہ پھیلتی تو آنکھوں میں طاقت نہیں تھی کہ وہ اپنے خدا کو پا جاتے۔ اتنا کامل انتظام ہے کہ وہ اس سے بالکل ہٹ کر پیچھے جا چکا ہے اور اس خاموشی کے ساتھ اس کا انتظام چل رہا ہے وہ ایسا لطیف اور خبیر ہے کہ نہ تو کہیں چلانے والے کی آواز تمہیں پہنچ رہی ہے، نہ اسے چلاتے ہوئے دیکھ ا رہے ہو اور نہ اس کے کارندے نظر آ رہے ہیں۔ بے انتہا فرشتے کام کر رہے ہیں لیکن وہ بھی مخفی در مخفی ہو چکے ہیں۔ پس یہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا احسان تھا کہ وہ نور جو آسمان سے آپ پر نازل ہوا، اس نے ہمیں بصیرت عطا کی ، اس نے اس کا ئنات کے پیچھے رونما ہونے والے واقعات تک ہماری نظر پہنچائی ۔ کتنا عظیم الشان احسان ہے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کا اور اس دور میں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس ایمان کو زندہ کیا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایمان ثریا پر جا چکا تھا۔ ہمارا آقا آسمان پر ، ثریا پر جا کر واپس لے کر آیا ہے۔ تب ہمارے دلوں میں ایمان زندہ ہوا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ بے انتہا رحمتیں نازل فرمائے اس آقا معلم پر بھی اور اس متعلم پر بھی ۔ حضرت محمد مصطفی عال صلى الله علوسم پر بھی اور آپ کے غلام کامل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی کہ ہم نے ان سے نور بصیرت پایا تو ہم نے اپنے رب کو دیکھا۔ اس سے بڑا اور کوئی احسان نہیں ہو سکتا۔ خدا تعالیٰ ہمیں اس احسان کے بدلہ میں ان پر ہمیشہ درود اور رحمتیں بھیجنے کی توفیق عطا فرما تا رہے۔ آمین ۔ خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا : انتظام سے میری توجہ دوسری طرف منتقل ہو گئی۔ ایک چیز سے دوسری کی طرف ذہن حرکت کرتا رہا اور یہ کہنا بھول گیا کہ ان کا رکنان کے لئے دعائیں کریں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے سلسلہ کے خدام کو ، بچوں کو بھی ، عورتوں کو بھی ، بڑوں اور چھوٹوں کو ایک ایسی پاک روح عطا فرمائی ہے کہ خدا کی خاطر اس طرح کام کرتے ہیں جس طرح کیڑیاں کام کر رہی ہوتی ہیں بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ جس طرح شہد کی مکھیاں کام کر رہی ہوتی ہیں ہم تک انتظام کا شہر پہنچتا ہے۔ وہ محنت جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے اور یہ پتہ نہیں چلتا کہ کس طرح ایک ایک روٹی کے لئے قربانی کے کتنے لمحات خرچ ہوتے ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے بچے چھوٹی چھوٹی بچیاں روٹیوں کی ٹوکریاں اٹھائے ہوئے