خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 625
خطبات طاہر جلد ۲ 625 خطبه جمعه ۱۶ دسمبر ۱۹۸۳ء بد رسومات کے خلاف جہاد ( خطبه جمعه فرموده ۶ اردسمبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت قرآنی تلاوت فرمائی: الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ يُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الاعراف: ۱۵۸) اور پھر فرمایا : صلى الله ر علوسه ۔ اس آیت کریمہ میں جس کی میں نے تلاوت کی ہے آنحضور ﷺ کے ان عظیم احسانات کا ذکر فرمایا گیا ہے جو آپ نے تمام دنیا پر اور ہر زمانے کے انسان پر قیامت تک کے لئے فرمائے۔ گوہر نبی اپنی قوم کے لئے محسن کے طور پر ہوتا ہے کہ ہوتا ہے لیکن وہ محدود زمانہ پاتا وہ محدود زمانہ پاتا ہے اور محدود لوگوں پر احسان کرتا ہے مگر یہ ایک ہی نبی ہے جس کا احسان جغرافیائی وسعتوں میں بھی پھیل گیا اور لامحدود ہو گیا اور سارے عالم کو اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور زمانی وسعتوں پر بھی حاوی ہو گیا۔ مستقبل پر صلى الله P تو ہے ہی بعض پہلوؤں سے آنحضرت ﷺ کا احسان ماضی پر بھی ممتد ہو گیا کیونکہ آپ وجہ تخلیق