خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 761
خطبات طاہر جلد 17 761 خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء دے گی جس کا رسول اللہ صلی له السلام نے وعدہ فرمایا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ دنیا میں تو یہ وعدہ پورا ہو جائے اور آخرت میں پورا نہ ہو ۔ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ۔ (المومنون:2) کامیاب ہو گئے وہ مومن جن کے گھر محمد رسول اللہ صلی السلام کی اطاعت میں جنت بن گئے ۔ اور لازماً ان کو یقین رکھنا چاہئے ایک ذرہ بھی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگلی دنیا میں جو جنتیں نصیب ہوں گی اسی ایمان کے نتیجہ میں وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو ان کے تصور میں آسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ تو آئندہ انشاء اللہ پھر دوسرے مضامین پر خطبوں کا آغاز ہوگا۔