خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 745
خطبات طاہر جلد 17 745 خطبہ جمعہ 30 اکتوبر 1998ء حیا تمام نیکیوں کی جان اور تمام بداخلاقیوں کی دشمن ہے مسجد مبارک دی ہیگ (ہالینڈ) کی توسیع اور مسجد فرانس کا ذکر ( خطبه جمعه فرموده 30 اکتوبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: اس جمعہ میں انشاء اللہ وہ مضمون جاری رہے گا جس کا تعلق حیا سے ہے اور اگر وقت پھر بھی بچ گیا تو اس کے بعد اگلا مضمون شروع کیا جا کیا جائے گا لیکن سب ۔ سب سے پہلے میں آج جماعت احمد یہ ہالینڈ کی مسجد کے افتتاح کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ فرانس کی جماعت کی مسجد کے افتتاح کا ذکر کروں گا۔ مسجد مبارک دی ہیگ (The Hague): ہالینڈ کی یہ پہلی مسجد ہے جو دراصل لجنہ اماءاللہ کی مالی قربانیوں سے تعمیر ہوئی تھی اور اس کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ 20 مئی 1955 ء کو حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اسی سال 8 دسمبر کو یہ مسجد مکمل مد تعالی عنہ نے اس کا سنگ بند ہو گئی ۔ اس کی تعمیر اور اس کا افتتاح بھی حضرت چوہدری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی فرمایا۔ یہ مسجد چھوٹی سی تھی لیکن دیکھنے میں بہت خوبصورت اور باہر سے بڑی دکھائی دیتی تھی مگر اندر سے بہت چھوٹی مسجد تھی ۔ اس زمانہ میں نماز پڑھنے والوں کے لئے تو کافی ہوگی ۔ اب جو خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی ترقی کا دور ہے اس میں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی تھی اگر میں وہاں جاؤں تو پھر اس کثرت سے نمازی آجاتے تھے کہ مسجد اور ارد گرد کے سارے علاقے میں باہر ان کو نمازیں پڑھنی پڑتی تھیں۔ اسی وجہ سے ہم نے پھر نن سپیٹ (Nunspeet) میں مرکز بنالیا جہاں اللہ تعالیٰ کے