خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 727 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 727

خطبات طاہر جلد 17 727 خطبہ جمعہ 23 اکتوبر 1998ء محض خشوع و خضوع نیک بندوں کی مخصوص علامت نہیں قرآن وحدیث سے حیا کے مضمون کی تفاصیل کا بیان ( خطبه جمعه فرموده 23 اکتوبر 1998 ء بمقام بیت ال الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی : آتَامُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلوةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُّلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پھر فرمایا: )4745 :البقرة( ان آیات سے تعلق رکھنے والی احادیث کا بیان بھی گزر چکا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے اقتباسات بھی اکثر میں پڑھ چکا ہوں۔ جو چند اقتباسات باقی ہیں آج انہی سے خطبہ شروع ہوگا۔ اس میں پہلا حصہ تو ایسا ہے جو پہلے بھی پڑھا جا ها جا چکا ہے مگر آخر پر جو مضمون بیان ہے ہوا ہے وہ اس سے مختلف ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : 'بہت سے ایسے فقیر میں نے بچشم خود دیکھے ہیں اور ایسا ہی بعض دوسرے لوگ بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ کسی دردناک شعر کے پڑھنے یا دردناک نظارہ دیکھنے یا دردناک قصہ کے سننے سے اس جلدی سے ان کے آنسو گر نے شروع ہو جاتے ہیں جیسا کہ بعض بادل