خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 679
خطبات طاہر جلد 17 679 خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کئے بغیر یہ سلسلہ قائم نہیں رہ سکتا آنحضرت صلال ال سلیم اور صحابہ کی عظیم الشان قربانیوں کا تذکرہ ( خطبه جمعه فرموده 2 اکتوبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ ) پھر فرمایا: (الحديد : 17) اس آیت کریمہ کا جو سورۃ الحدید کی 17 ویں آیت ہے آزاد ترجمہ یوں بنے گا ، اس میں آزاد ترجمہ اس لئے کہا گیا ہے کہ بعینہ لفظوں کی متابعت نہیں کی گئی مگر لفظوں کا ترجمہ بعینہ درست ہے ترتیب کے لحاظ سے اس کو تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ اُردو ترتیب اور تقاضا کرتی ہے ، کیا وہ لوگ جو ایمان لائے ان پر ابھی وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے رعب سے اور اس کے اثر سے جو ہم نے حق سے اتارا ہے عاجزانہ گر پڑیں گویا زمین بوس ہو جائیں اور مومنوں کو چاہئے کہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی ۔ پس ان پر مدت لمبی ہو گئی اور ان کے دل سخت ہو گئے اور اب حال یہ ہے کہ ان میں سے اکثر فاسق ہو چکے ہیں۔