خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 271
خطبات طاہر جلد 17 271 خطبہ جمعہ 24 اپریل 1998ء مومنوں کو چاہئے کہ لغو مذاق کی مجالس کو بھی پسند نہ کریں خدا کی خاطر بعض لوگوں سے تعلق کاٹیں ( خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اپریل 1998 ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ أَيْتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَ يُسْتَهْزَا بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذَا مِثْلُهُمْ ۔ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنْفِقِينَ وَالْكَفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا 141 :النساء( پھر فرمایا: اسی مضمون کی دوسری آیت بھی ہے جو سورۃ الانعام سے لی گئی ہے وہ بھی میں اسی تعلق میں پڑھ کے سناتا ہوں ۔ وَ إِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتِنَا فَاعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ وَ إِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَنُ فَلَا تَقْعُدُ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَمَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَلَكِنْ ذِكْرَى الله وو لعلهم يتقون ۔ (7069) ان آیات کا جو سادہ ترجمہ ہے اُس ترجمہ سے مجھے اختلاف ہے جس کا پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں اور اس اختلاف کی بناء کیا ہے؟ لغت عربی کے لحاظ سے جو قرآن کریم کے علماء نے بیان کی ہے اور