خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 219
خطبات طاہر جلد 17 219 خطبہ جمعہ 3 اپریل 1998ء اپنے دلوں میں انکسار، صفائی اور اخلاص پیدا کرو حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی روشنی میں نصائح (خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : وَ إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرَّ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا خَوَلَهُ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُوا إِلَيْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلَّهِ أَنْدَادًا لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَّعُ بِكُفْرِكَ قَلِيلًا إِنَّكَ مِنْ أَصْحُبِ النَّارِ أَمَّنْ هُوَ قَانِتُ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَ يَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ (109) پھر فرمایا: جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے: وَ إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرَّ دَعَا رَبَّهُ انسان کو جب تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو پکارتا ہے ۔ مُنِيبًا إِلَيْهِ اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہوتے ہوئے ۔ ثُمَّ إِذَا خَوَلَهُ نِعْمَةً مِّنْهُ پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرماتا ہے۔ نسی مَا كَانَ يَدْعُوا إِلَيْهِ وہ بھول جاتا ہے کہ اپنے رب کو کس مصیبت کو دور کرنے کے لئے اس نے پکارا تھا۔ مِنْ قَبْلُ اس سے پہلے ۔ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَنْدَادًا اور اللہ کے شریک ٹھہرانے