خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 147 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 147

خطبات طاہر جلد 17 147 خطبہ جمعہ 6 مارچ 1998ء معرفت کی باتیں نفسانی جوشوں کے تابع ممکن نہیں حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی روشنی میں جماعت کو نصائح (خطبه جمعه فرموده 6 مارچ 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : هُذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ ، أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيَّاتِ أَنْ تَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَوَاءً مَّحْيَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ وَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ پھر فرمایا: )2321 :الجاثية حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو اقتباس میں نے شروع کیا تھا اس کا ایک حصہ باقی تھا اور کچھ اور اقتباسات ہیں جو اس کے بعد میں آپ کو سناؤں گا۔ ان مضامین سے جو حضرت اقدس مسیح موعود عليه الصلاة والسلام کے الفاظ میں میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں ان آیات کا ایک بہت گہرا تعلق ہے۔ پہلے اس پہلی آیت میں تو یہ بیان ہوا ہے کہ هُذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى و رَحْمَةٌ کہ یہ قرآن اور یہ قرآن کی باتیں بَصَابِرُ لِلنَّاسِ لوگوں کے لئے بصیرتیں ہیں یعنی ان باتوں کو اگر وہ تقویٰ سے دیکھیں تو جس پہلو سے بھی دیکھیں گے ان کو نئی روشنی نصیب ہوگی ۔ وَ هُدًى