خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 724 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 724

خطبات طاہر جلد 16 724 خطبہ جمعہ 26 ستمبر 1997ء امیر عرب ممالک اور پاکستان سے بے شمار مالی امداد حاصل کر لیں اور پھر جس قیمت پر ہم یہ خدمت کر گیمه رہے ہیں اس سے سینکڑوں گنا زیادہ خرچ کر کے یہ سیمبین عوام کے لئے کوئی انتظام کر سکیں ۔ شرارت ساری یہ ہے۔ پس اب میں جماعت کو اتنا بتاتا ہوں باقی انشاء اللہ اگلے ہفتہ تک جو خبریں آئیں گی وہ میں دوں گا کہ اگر چہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو ذلیل و رسوا کر دیا جس نے مباہلے کی برسر عام حامی بھری لیکن میں نے اس وقت بھی اشارہ کیا تھا کہ کچھ اور لوگ بھی اس کی پشت پر ہو سکتے ہیں اللہ ان کو جانتا ہے ان کو ہم حوالہ بخدا کرتے ہیں۔ یہ جو اشارہ تھا اسی غرض سے تھا کہ مجھے پتا تھا کہ کچھ شریر لوگ پیچھے ہٹ گئے ہیں مگر ہیں شریر۔ پس یہ آخری موقع ہے۔ اگر وہ شرارت سے باز نہیں آئیں گے تو اپنے ملک کی خدمت میں جو چاہیں کریں۔ لیمبین احمدی ہمیشہ قانون کا فرمانبردار رہے گا سوائے اس کے کہ اللہ کے قانون سے ان کا قانون واضح طور پر ٹکرائے۔ پس کیمبین احمدیوں کے لئے آج کے بعد یعنی اگلے ہفتہ تک یہ صورت واضح ہو جائے گی یا تو سیمبین احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ کی پوری فتح کو دیکھیں گے یا ان کے مقدر میں پاکستانی احمدیوں کی طرح ایک انتظار ہوگا اور جس طرح پاکستانی احمدی ملک کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ دوسروں سے بڑھ کر کر رہے ہیں، ملک کے وفادار ہیں بلکہ دوسروں سے بڑھ کر وفادار ہیں، ہیمبین احمدیوں کو بھی یہی کرنا ہو گا لیکن ان کو خدا اور ہوگالیکن خدا کے حکم سے ٹکرانے کا یا ان حکموں کو نظر انداز کرنے کا کوئی قانون جاری کیا گیا تو وہ اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ گیمبیا کے احمدی پوری طرح قربانیاں دیں گے اور پاکستان کے احمدیوں سے کسی قیمت پہ بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔ گری اس اعلان کے بعد باقی باتیں انشاء اللہ اگلے خطبہ میں پیش کروں گا۔ اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں اور ایک دفعہ پھر ان غلطیوں کی معذرت ہے جو ہو میو پیتھی کے سلسلے میں مجھ سے سرزد ہوئیں۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ