خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 488 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 488

خطبات طاہر جلد 16 488 خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء اللہ منزل قرار دے دے گا اور یہ اللہ کی رحمتوں میں سے ایک عظیم رحمت ہے کہ اس کی منزل کچھ اور معنی رکھتی ہے اس کی طرف حرکت کا نام ہی منزل ہے، اس کی طرف جدو جہد کا نام ہی منزل ہے جس آن ، جس لمحے آپ پ کو موت آئی وہی لمحہ اگر آپ خدا کی طرف حرکت کر رہے ہیں آپ کی کامیابی کا لمحہ ہوگا ۔ آپ قسم کھا کے کہہ سکتے ہیں کہ فزت برب الکعبۃ وہ صحابی جس کے سینے کو چھیدا جا رہا تھا نیزے سے وہ یہ اعلان کر رہے تھے فزت برب الکعبة پس موت کے لمحوں میں بھی کامیابی نصیب ہو جایا کرتی ہے اپنی موت کو خدا کے لئے کر لو تو ہمیشہ یہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی ۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین