خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 467 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 467

خطبات طاہر جلد 16 467 خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء جھوٹ اس وقت انسان کا ساری دنیا میں سب سے بڑا دشمن ہے۔ اپنے اندر صداقت کی طاقت پیدا کریں۔ ( خطبه جمعه فرموده 27 جون 1997 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کینیڈا کا اکیسواں جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے۔ ٹیلی ویژن پر سب دنیا کو اس وقت یہ جلسہ اور یہ خطبہ جس سے جلسے کا آغاز ہو رہا ہے، دکھایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا میں ایسی جماعتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن میں پہلے انٹیناز موجود نہیں تھے اب خدا تعالیٰ کے فضل سے لگوائے جاچکے ہیں اور ایسے احمدی گھروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جہاں پہلے انٹیناز موجود نہیں تھے مگر اب لگوائے جاچکے ہیں۔ اس کے باوجود یہ انتظام بہت محدود ہے اور جماعتی تقاضے بہت وسیع ہیں۔ اس سلسلے میں آپ سے مزید گفتگو کروں گا لیکن پہلے ایک اور اعلان بھی کرنا رنا ہے کہ آج ہی جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا آٹھواں جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے جو تین دن 27، 28 اور 29 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بھی درخواست کی ہے کہ اپنے خطاب میں ہمیں بھی شامل سمجھیں۔ در حقیقت میں تو جب بھی کسی جماعت سے خطاب کرتا ہوں تو سب دنیا کو شامل سمجھتا ہوں اگر چہ بسا اوقات مقامی تقاضے پیش نظر رہتے ہیں مگر ویسے ہی یا ان سے ملتے جلتے تقاضے سب دنیا میں ہیں اور چونکہ سب دنیا کی جماعتیں یا کم سے کم ان کا ایک بڑا حصہ میرے پیغامات کو یا میرے خطابات کو براہ راست سن رہا ہوتا ہے اس لئے اب یہ ممکن ہی نہیں رہا کہ کسی ایک جماعت کے