خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 439
خطبات طاہر جلد 16 439 خطبہ جمعہ 13 جون 1997ء پھر بعد میں واپس آکر انشاء اللہ اس مضمون کو میں پھر پکڑوں گا۔ اب میں اجازت چاہتا ہوں یہ یاد دلاتے ہوئے کہ اپنے لئے دعا ئیں ضرور کریں۔ دعاؤں سے سارے کام آسان ہو جاتے ہیں کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔ بسا اوقات انسان بڑی مصیبت میں مبتلا بیٹھا ہوتا ہے کہ اس کا حل نظر نہیں آرہا، اس کا حل نظر نہیں آرہا۔ اگر واقعہ توجہ خدا کی طرف ہو اور دعا کی طرف مائل ہو تو ساری مشکلیں دیکھتے دیکھتے آسان ہو جاتی ہیں۔ پتا ہی نہیں لگتا کہ یہ مشکلیں گئی کہاں اور اگر خدا کی طرف توجہ نہ ہو تو یہ جو آسان کام ہیں وہ بھی مشکل ہوتے چلے جاتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ: قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بناوے بنا بنایا تو ڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے ( در مین اردو : 162) اگر دعا کریں گے تو بسا اوقات اللہ کے فضل سے بھاری اکثریت میں آپ دیکھیں گے کہ ٹوٹے کام بن جائیں گے اور اگر دعا سے احتراز کریں گے تو : وو بنا بنایا تو ڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے