خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 299 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 299

خطبات طاہر جلد 16 299 خطبہ جمعہ 2 رمئی 1997 ء جماعت اٹھ کھڑی ہو کیونکہ نئی صدی میں ہم نے داخل ہونا ہے جس کی تمام ذمہ داریاں ہم پر ڈالی جائیں گی ( خطبه جمعه فرموده 2 مئی 1997 بمقام ن سپیٹ ۔ ہالینڈ ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج کا یہ خطبہ میں ہالینڈ ( ن سپیٹ ) سے دے رہا ہوں جہاں اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ ہالینڈ کے سالانہ جلسے کا آغاز ہو رہا ہے۔ جو باتیں میں اس سے پہلے چند خطبات میں کہتا رہا ہوں ان کا تعلق تو بہ سے ہے اور اسی تعلق میں ہالینڈ کی ضروریات کو بھی میں پیش نظر رکھتے ہوئے کچھ اور باتیں آپ کے سامنے رکھوں گا ۔ ہالینڈ کی ضروریات دراصل باقی ملکوں کی ضروریات سے بنیادی طور پر تو الگ نہیں لیکن ہر ملک کے ماحول اور حالات کا ایک فرق ہوا کرتا ہے اسی فرق کی نسبت سے جماعت احمدیہ کو اپنی حکمت عملی طے کرتے ہوئے بعض خاص پہلو اختیار کرنے پڑتے ہیں۔ ہر قوم کا ایک مزاج ہے باوجود اس کے کہ ہالینڈ یورپ ہی کا ایک حصہ ہے مگر مزاج کے اعتبار سے یورپ کی ہر قوم میں ایک فرق ہے اور بہت نمایاں امتیاز ہیں جو ایک کو دوسرے سے الگ کرتے ہیں۔ تو اس پہلو سے ہالینڈ یورپ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ان سے ایک الگ شخصیت رکھتا ہے اور اس شخصیت کی پہچان ضروری ہے جس کے بغیر ہم حقیقی معنی خیز اور مفید لائحہ عمل بنا نہیں سکتے ۔ پس جب میں نے ہالینڈ کی ضرورت کہا تو ایک تو یہ امتیازی ضرورت ہے جس کا ہالینڈ ہی سے تعلق ہے