خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 495 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 495

خطبات طاہر جلد 15 495 خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی امارت کا دور سب سے اعلیٰ تھا جو قیامت تک جاری رہے گا۔ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جون 1996ء بمقام بیت الرحمٰن واشنگٹن ۔ امریکہ ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ پھر فرمایا : )129128 :التوبہ( آج جماعت ہائے احمد یہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ (USA) کا تین (3) روزہ اڑتالیسواں (48) جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور آج ہی جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا بھی تین (3) روزہ ساتواں (7) جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے پس اس موقع پر جبکہ خدا تعالیٰ نے ہمارے عالمی روابط قائم کر دئے ہیں میں دونوں جلسوں کے مبارک آغاز کا آج جمعہ کے دن اعلان کرتا ہوں ۔ جہاں تک آج کے خطبہ کے موضوع کا تعلق ہے یہ وہی موضوع ہے جو آج سے پہلے دو تین خطبوں میں جاری ہے۔ جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ اس کثرت سے پھیلا رہا ہے اور اس تیزی سے نئی قو میں اور نئے ممالک کے بسنے والے جماعت احمدیہ میں داخل ہو رہے ہیں کہ میرے نزدیک اب سب سے بڑا اہم مسئلہ ان کی تربیت کا ہے اور تربیت کے تعلق میں سب سے اہم مضمون اطاعت کا مضمون ہے کہ آنے