خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 313
خطبات طاہر جلد 15 313 خطبہ جمعہ 26 اپریل 1996ء جب بھی خدا کے لئے خرچ کریں اپنے دل کوٹ لیں b اور دیکھیں اس میں کتنی محبت پھوٹی ہے۔ ( خطبه جمعه فرموده 26 را پریل 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُنْفِقُوْا مَّا رَزَقْنُهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِي يَوْمَ لَا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خِلُلُ پھر فرمایا : (ابراہیم : 32) آج چھبیس (26) اپریل ہے اور چند دن پہلے شیخ ناصر احمد صاحب سوئٹزرلینڈ والے جو ہمارے سلسلے کے پرانے مبلغ رہے ہیں اور ساری عمر خدمت دین میں انہوں نے صرف کی ہے ان کو بہت سی باتیں ایسی ہیں جو یا د رہتی ہیں اور وقت پر یاد دلاتے بھی رہتے ہیں چنانچہ ان کا خط آیا کہ وہ 26 یاد پر یاددا اپریل کا دن طلوع ہونے والا ہے جو منحوس بھی تھا اور بہت مبارک بھی تھا اور واقعہ یہی ہے کہ اس دن کی اس سے بہتر تعریف نہیں ہو سکتی کہ ایک ایسا منحوس دن طلوع ہوا جو بہت ہی مبارک ثابت ہوا ہوا مگر بیک وقت بعضوں کے لئے منحوس اور بعضوں کے لئے مبارک۔ آج جمعہ کا دن ہے اور چھبیس (26) اپریل کا وہ دن ہے جب 1984 ء کو ضیاء الحق پاکستان کے فوجی ڈکٹیٹر نے ایک ظالمانہ آرڈینینس کے ذریعے جماعت احمدیہ کی آزادیاں چھینیں اور ان آزادیوں کی چوٹ آزادی ضمیر پر تھی۔ اصل میں پیغام حق سنانے پر ضر میں لگائی گئی تھیں ۔ ہر ممکن کوشش کی گئی تھی کہ جماعت احمدیہ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا اعلان