خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 157 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 157

خطبات طاہر جلد 15 157 خطبہ جمعہ 23 فروری 1996ء سورج کے نور سے بنی ہوئی ہے وہ تیل جس کی طاقت سے ہوائی جہاز اڑائے جاتے ہیں اور بڑے بڑے کارخانے قائم کئے جاتے ہیں وہ بھی سراج منیر سے بنا ہوا ہے اور سِرَاجًا منيرا کی آگ سے نہیں سِرَاجًا مُنِيرًا کی روشنی سے۔ میں پہلے بھی یہ مضمون آپ پر کھول چکا ہوں میں صرف حوالہ دے رہا ہوں اس حوالہ کو ذہن میں یا درکھیں کہ نو ر الہی ہے جو سورج میں بھی چپکا ہے اور سورج اس صلى الله نور کا پردہ ہے خود نورالہی بذات خود نہیں ہے لیکن وہ پردہ چمک اٹھا ہے نور الہی سے۔ آنحضرت یہ وہ عليه نور کا پردہ ہیں۔ جس میں خدا اس شان سے چپکا ہے کہ گویا وہی خدا دکھائی دینے لگے۔ یہ مضمون ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس سِرَاجًا منيرا سے کچھ نور مانگیں۔ اپنی جھولی اس کے آگے پھیلائیں الله اس نور سے اپنا کوئی گوشہ تو منور کریں ۔ ۔ اگر پیار اور محبت سے آپ محمدرسول نے محمد رسول اللہ ﷺ ﷺ کا کا نور نور مانگا اور اپنایا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ نور اپنے ارد گرد بھی نور کے لئے جگہیں پیدا کرنا شروع کر دے گا اس نور میں بڑھنے کی صلاحیت ہے اس نور میں پھیلنے کی صلاحیت ہے اور پھر آپ کا سفر حقیقت میں زندگی اور نور کا سفر ہو گا پھر آپ کا سفر بے ثمر نہیں رہے گا۔ دعوت الی اللہ کے پھل جب ایسے داعین الی اللہ کو لگنے لگتے ہیں جو نور کی روشنی لے کر چلتے ہیں تو اس نور سے وہ بھی حصہ پاتے ہیں ورنہ بسا اوقات اندھی تبلیغ سے بھی کچھ لوگ احمدی ہو جاتے ہیں اسلام قبول کر لیتے ہیں مگر وہ بھی مردہ مردہ سے رہتے ہیں ، ان میں جان نہیں پڑتی ۔ آپ وہ نئے ہونے والے مسلمان بنا ئیں آپ وہ نئے ہونے والے احمدی پیدا کریں جو آپ کے نور سے منور ہوں جو محمد رسول اللہ ﷺ کے نور کا ایک جلوہ ہے اور آپ کی زندگی سے ان میں بھی جھلکنے لگے۔ آپ کی قربانی کی روح ان کے دل میں بھی دھڑکنے لگے ۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ اس کے بغیر دنیا زندہ نہیں ہوسکتی ۔ اس کے بغیر اس دنیا کے اندھیرے تبدیل نہیں ہو سکتے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین