خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 97

خطبات طاہر جلد 15 97 خطبہ جمعہ 2 فروری 1996ء آتے رہے درس میں شریک ہوتے رہے اور ہمیں دیکھتے رہے نمازیں پڑھتے ہوئے ۔ کل مجھے ملے ہیں تو مجھے کہا کہ میں پہلے مسلمانوں کو جو عام طور پر دیکھا کرتا تھا اس سے مجھے کبھی دلچسپی پیدا نہیں ہوئی پر دیا تھی اسلام میں ۔ مگر میری خوش نصیبی ہے کہ رمضان کے مہینے میں میں یہاں آگیا ہوں جو میں نے اپنی آنکھوں سے یہاں دیکھا ہے تو یہ عجیب پر کیف نظارہ ہے۔ یہ اسلام ہے جو حقیقت میں لوگوں کو زندہ کر سکتا ہے۔ یہ مختصر سی بات کی تھی اور جانے کے بعد پیغام ملا کہ میری خواہش ہے کہ میں جمعہ کی نماز کے بعد بیعت کروں ۔ تو اگرچہ عام طور پر اس وقت اتنا وقت نہیں ہوا کرتا مگر یہ چونکہ یہ ایک خاص موقع ہے اور بہت ہی معزز انسان اور پاکباز ، پاک دل ہیں بالکل ، کوئی لمبی بحثیں نہیں کیں ، صرف دیکھا ہے، ہاں ایک اور بات بھی کی ہے انہوں نے کہ جو میرے گزشتہ مضامین چھپے ہیں روس کے متعلق یا ویڈیوز تیار ہوئی ہیں۔ بیٹھ کے پورا د یکھتے بھی رہے ہیں ۔ اندر اندر ذہنی اور علمی تیاری بھی کی ہے مگر بحث کے طور پر نہیں بلکہ خود دیکھ کر تو اس وجہ سے ان کے احترام میں میں نے اجازت دے دی کہ جمعہ اور عصر کی نماز کے معا بعد ان کی بیعت ہو گی اگر چہ یہ ٹیلی وائز نہیں ہو گی مگر لوگ چونکہ سن چکے ہیں اس لئے اپنے طور پر دعا میں شامل ہو جائیں ۔