خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 607
خطبات طاہر جلد 14 607 خطبہ جمعہ 18 اگست 1995ء )186 :در شین گزارہ کر رہا ہو انسان ، اللہ کی رضا کا خیال نہ آئے تو صبر بھی نہ ہو پھر بھی حال یہ ہے کہ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ (البقرہ: 263) اپنے اموال وہ نیکی کے کاموں پر خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔ پھر سورہ السبا میں آیت چالیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ (السا : 40) تو بتا دے لوگوں کو کہ میرا رب رزق کشادہ بھی کرتا ہے جس کے لئے چاہے مِنْ عِبَادِہ اپنے بندوں میں سے وَيَقْدِرُ لَهُ اور کسی بندے کے لئے وہ رزق کم بھی کر دیتا ہے۔ اس لئے اللہ کے تعلق میں صبر کی بھی ضرورت پیش آتی ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی تھے، بہت امیر اور لمبے عرصہ سے نسلاً بعد نسل اچھا کمانے والے، تاجر خاندان کے فرد تھے ان کے کام بگڑ نے شروع ہوئے۔ جو کچھ تجارت کے مال تھے وہ ضائع ہونے لگے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بڑے عاجزانہ دعا کے لئے لکھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دعا کی تو یہ الہام ہوا: قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بناوے بنا بنایا تو ڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سمجھ گئے کہ قادر کرتا ہے اکثر یہی کرتا ہے مگر جب یہ چاہے کہ بنا بنایا تو ڑ دے تو کسی کو بھی نہیں ملتا، کیوں ایسا واقعہ ہو گیا ، ہو کے رہتا ہے۔ وہ بھی اس بات پر صبر کر گئے اور سمجھ گئے کہ میرے لئے یہی مقدر ہے۔ چنانچہ وہ صدمے جو کسی اور تاجر کے لئے جان لیوا ہو سکتے تھے ان کے لئے مزید تسکین کا موجب بن گئے ۔ وہ انتظار کر رہے تھے کہ اب میں جو چاہوں کروں میرا کام اب بگڑنا ہی بگڑنا ہے اور میرے اللہ نے مجھے بتا دیا ہے اور اللہ کی خاطر ایسا ہی ہونا چاہئے ۔ تو وہ جوان کی تجارت کی بربادی جو بعد میں رونما ہوئی وہ اس پر بہت راضی رہے اور اس وجہ سے وہ بہت مرتبہ پا گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بڑے پیار سے ذکر فرمایا ہے۔ یہی مضمون ہے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ جس کے لئے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے رزق بڑھا دیتا ہے اور من کی طرف پھر ضمیر پھر رہی ہے وَيَقْدِرُ لَہ اور مسن میں سے ایک ایسا شخص بھی ہوتا ہے اس کے بندوں میں جس کے لئے وہ رزق تنگ کر دیتا ہے ۔ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ اور جو کچھ تم خرچ