خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 541 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 541

خطبات طاہر جلد 14 541 خطبہ جمعہ 28 جولائی 1995ء صلى الله دنیا کا سب سے بڑا صبر کرنے والا انسان محمد ﷺ سب سے بڑا داعی الی اللہ بنایا گیا ، دعوت الی اللہ کیلئے صابر ہونا ضروری ہے۔ میں (خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جولائی 1995ء بمقام اسلام آباد۔ ٹلفورڈ لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ پھر فرمایا :۔ اسماء باری تعالیٰ کے ذکر پر مشتمل جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے اس تعلق میں گزشتہ خطبے میں نے صبر سے متعلق جماعت کو تلقین کی تھی ، خصوصاً اس لئے کہ دعوت الی اللہ کے تعلق میں جیسا گہرا رشتہ قرآن کریم نے صبر کے ساتھ باندھا ہے اس کی کوئی اور مثال دکھائی نہیں دیتی ۔ دنیا کی کسی کتاب میں دعوت الی اللہ کے مضمون کو صبر سے اس مضبوطی اور قطعیت کے ساتھ نہیں باندھا گیا جیسا کہ قرآن کریم نے باندھا ہے اور اس کے ہر پہلو کو بیان فرمایا ہے۔ اس تعلق میں صبر کی جتنی قسمیں ہیں ۔ جس جس قسم کے صبر کی ضرورت پیش آسکتی ہے ان سب کا بیان ہے۔ یہ دو آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ب سورہ سورہ انفال کی چھیالیسویں دیں اور اور سنتالیسویں سنتا ! آیات ہیں ان میں میں بھی یہی مضمون جاری ہے۔