خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 146
خطبات طاہر جلد 14 146 خطبہ جمعہ 24 فروری 1995ء کہ میرے وہ بندے جو میرے ہو جاتے ہیں ربنا اللہ کہہ دیتے ہیں پھر استقامت دکھاتے ہیں۔ ان پر ہمیشہ خدا کے فرشتے نازل ہوتے رہتے ہیں ، ہوتے رہیں گے۔ یہ کہتے ہوئے کہ کوئی خوف نہ کرو، کوئی غم نہ کھاؤ۔ ہم آئے ہیں تو تمہیں چھوڑ کر جانے کے لئے نہیں۔ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ ہم دنیا میں بھی تمہارے ساتھ رہیں گے اور آخرت میں بھی تمہارے ساتھ رہیں گے۔ پس حضرت محمد مصطفی اللہ کے اوپر جس صبح کا طلوع ہوا ہے یا آپ ﷺ نے جس صبح کا طلوع فرمایا اللہ کے اذن کے ساتھ ، وہ صبح سلامتی کا دائمی پیغام لے کر آئی ہے۔ پس سلامتی صبح تک ختم نہیں ہو جاتی بلکہ صبح کو سلامتی کا مضمون اپنے پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔ اس پہلو سے لفظ سلم پر غور ہونا ضروری ہے کہ سلام کیا چیز ہے۔ میں ضمناً یہ بتا دوں کہ یہ جو رات کو رمضان کی آخری راتوں میں سے لیلۃ القدر تلاش کی جاتی ہے یہ مضمون غلط نہیں ہے۔ یہ جو میں مضمون بیان کر رہا ہوں اس سے متضاد نہیں الله ہے بلکہ انحضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی رات سے برکتیں پہنچانے کے لئے خدا تعالی ان لمحات کو کو بار بار لاتا ہے جو ویسی ہی برکتیں رکھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک حیرت انگیز انکشاف فرمایا جوا کیلا ہی آپ کے غیر معمولی تعلق باللہ کے اوپر ایسی دلالت کرتا ہے کہ کسی شبہ کی گنجائش باقی نہیں چھوڑتا۔ آپ فرماتے ہیں کہ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ سے مراد یہ ہے کہ عام انسان کی زندگی استی 80 سال تک بھی پہنچ جائے وہ اس ایک لمحے کے اوپر قربان ہونے کے لائق ہے جو لیلۃ القدر کی رات کو خدا کے نور کا وہ لمحہ اس کو دکھائی دے جائے جو محمد رسول اللہ ﷺ کی زندگی پر تمام عرصہ دراز رہے۔ وہ لمحات جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی زندگی پر تمام عرصہ پھیلے رہے وہ آپ کی لیلتہ القدر کے لمحے تھے۔ اللہ کا احسان ہے کہ ہر سال لیلۃ القدر کے نام پر جو رات طلوع ہوتی ہے اس میں وہ لمحے بھی الله شامل ہو جاتے ہیں جو برکتیں لے کر آتے ہیں ورنہ ہمیشہ کے لئے ہم ان برکتوں سے محروم رہ جاتے۔ پس محمد رسول اللہ ﷺ کی صحبت سے فیض پانے سے وہ قوم ، وہ مسلمان جو قیامت تک آپ کے وصال کے عروسة صلى الله بعد محروم دکھائی دیتے ہیں ، ہر سال ایک رات ایسی آتی ہے جب ان دور والوں کو محمد رسول اللہ ﷺ على الله سے ملانے کے چند لمحے نصیب ہو جاتے ہیں ۔ وہ اگر کسی کو مل جائیں تو مسیح موعود علیہ السلام فرماتے