خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 925
خطبات طاہر جلد 13 925 خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1994ء بڑھاتے بلکہ صابر و شاکر اور کم پر قانع رہنے والے تھے۔ (اسدالغابہ حدیقۃ الصالحین : 37) یہ وہ تصویر ہے جسے ہمیں اپنی زندگیوں میں دوام بخشنا ہے۔ ان سب باتوں میں ویسے نہ سہی کچھ نہ کچھ تو ایک، دو، چار قدم ان سمتوں میں آگے بڑھائیں ۔ اگر ہم اس کی تھوڑی سی بھی نقل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو یہ حسن اتنا قوی ہے، اتنا طاقتور ہے کہ اس کی تھوڑی سے جھلک بھی دنیا کو مغلوب کرنے کے لیے کافی ہے۔ پس آج جبکہ دعوت الی اللہ کا دور ہے جب خدا کے فضل سے آسمان سے ایسے سامان اتر رہے ہیں ، ایسی ہوائیں چل رہی ہیں کہ تھوڑے کئے پر بھی بے شمار پھل ملنے لگے ہیں ۔ یوں معلوم ہوتا ہے پھل خدا نے پہلے سے لگا رکھے تھے ہم درختوں کو ہلانا بھی نہیں جانتے تھے۔ اب ہلاتے ہیں تو پھل گرتے ہیں۔ پس ایسی صورت میں یہ پھل ان پاک جھولیوں میں گرنے چاہئیں جن کے وہ لائق ہوں ۔ وہ ان کی حفاظت کر سکیں ، ان کی خوبیوں کو دوام بخش سکیں ۔ایسے پھل نہ ہوں کہ جو آئیں اور ہماری غفلتوں سے ضائع ہو جائیں ۔ پس ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہے، محنت کرنی ہے، ان ہواؤں کے رخ پر چلنا ہے جو آسمان کے حکم سے چلی ہیں۔ اللہ ہمیں اسکی توفیق عطا فرمائے اور اس غلبہ اسلام میں آپ کا حسن خلق ہے جو سب سے بڑا کردار ادا کرے گا۔ کوئی دلیل ، کوئی علم اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔محمد رسول اللہ ﷺ کے خلق لے کر چلیں تو فتح آپ کے قدم چومے گی۔ قلعے آپ کے لئے دروازے کھول دیں گے، تمام دنیا کی فتح کا راز حسن محمد مصطفی ہے۔ یہ وہ کنجی ہے جس سے ہر تالا کھل جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق الله عطا فرمائے۔ آمین