خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 709 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 709

خطبات طاہر جلد 13 709 خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1994ء اخلاق حسنہ اپنائیں اور ان کے غلبے کی دعا مانگیں ، بد خلق گھر عزت نہیں پاتا۔ اپنے گھروں میں اعلیٰ اخلاق اپنائیں۔ ( خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1994ء بمقام لاس اینجلس، امریکہ ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ آج بھی بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں ملکوں کے کچھ اجتماعی یا جماعتی جلسے ہیں یا ذیلی تنظیوں کے اجتماعات ہیں اور ایک کافی بڑی فہرست تھی جس سے پتا چلتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج کل کثرت سے جلسے بھی ہو رہے ہیں اور اجتماعات بھی ملکی سطح پر ہو رہے ہیں ۔ لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اب وقت اعلانات پر لگنا شروع ہو گیا ہے اس لئے کبھی نام لے کر نہ بھی اعلان کیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ عموما ان سب کو دوست اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملکی اجتماعات ہو رہے ہیں یا جلسے ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے سارے اجتماعات کو اللہ رکھیں، کہیں بھی کوئی انانیت کا یا دکھاوے کا پہلو ، ان کی نیتوں میں یا اعمال میں داخل نہ ہو سکے۔ نیکی کا کوئی کام بھی جہاں نیت میں معمولی سا بھی فتور داخل ہو جائے ، کوئی کیڑا لگ جائے آخر وقت تک داغدار رہتا ہے اور اسے اچھے پھل نہیں لگتے ۔ یہ وہ اہم بات ہے جس کے پیش نظر مجھے پہلے بھی ایک دو دفعہ یہ خیال آیا کہ اگر اس رواج کو مستقل جاری کر دیا گیا تو بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں یہ شوق کہ ہمارا نام بھی پڑھ کر سنایا جائے ۔ ان کی نیتوں میں داخل ہو جائے گا اور یہ بھی ایک کیڑا