خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 1

خطبات طاہر جلد 13 1 خطبه جمعه فرمودہ 7 جنوری 1994ء انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کا با قاعدہ آغاز اصلى الله حضرت محمد مصطفی ﷺ کا ذکر الہی کا عظیم الشان نمونہ ( خطبه جمعه فرموده 7 جنوری 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُو بِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلًا ۚ سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ پھر فرمایا:۔ (1911-192 الحمد للہ کہ آج وہ جمعہ کا دن آیا جس کی بہت دیر سے دل میں تمنا تھی اور ایک مدت سے انتظار تھا کہ آج خدا کے فضل کے ساتھ انٹر نیشنل احمد یہ مسلم ٹیلی ویژن کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔ وہ جو جمعہ کا خطبہ پہلے ہر جمعہ سنایا جاتا تھا وہ اگر چہ اسی ٹیلی ویژن کے ذریعے تھا لیکن یہ سروس روز مرہ کے طور پر ابھی جاری نہیں ہوئی تھی ۔ الحمد للہ کہ جو خوشخبری میں نے ماریشس کی سرزمین سے دی تھی۔ آج انگلستان کی سرزمین سے یہ اعلان کرنے کی توفیق مل رہی ہے آج سے باقاعدہ مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ کی روزانہ سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ یورپ میں ساڑھے تین گھنٹے یا تین گھنٹے روزانہ اور باقی ایشیا اور