خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 651
خطبات طاہر جلد 13 651 خطبه جمعه فرموده 2 ستمبر 1994ء خلق محمدی میں ہماری نجات ہے اس کو اپنا ئیں ۔ 6 لین دین کے معاملات احادیث کی روشنی میں ( خطبه جمعه فرموده 2 ستمبر 1994ء بمقام احمد یہ سنٹر ۔ Schnelsen ، جرمنی ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔ آج مختلف ملکوں میں جو اجتماعات وغیرہ ہو رہے ہیں ان میں سے جن کی طرف سے دعا کی درخواست آئی ہے اور اعلان کرنے کا تقاضا ہے ان میں مجلس انصار اللہ ضلع کوئٹہ اور مجلس انصار اللہ ضلع چکوال کے دو روزہ سالانہ اجتماعات یکم ستمبر سے شروع ہیں اور آج خطبہ جمعہ کے ساتھ اختتام ہوگا۔ جماعت ہائے احمد یہ ویسٹرن کینیڈا کا سترھواں جلسہ سالانہ کل 3 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور دو دن جاری رہے گا۔ تعلیم الاسلام پبلک اسکول آ سنور کشمیر نے 28 راگست کو جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد کیا۔ اطلاع دیر سے ملنے کی وجہ سے اعلان نہ ہو سکا ۔ انہوں نے بھی اس موقع پر پیغام کی خواہش کی تھی۔ ایک فیکس ابھی ملا ہے لجنہ کوما کی ، جاپان کا ایک روزہ سالانہ اجتماع 4 ستمبر بروز اتوار منعقد ہورہا ہے ان سب کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ جماعت کے سب اجتماعات کو محض اللہ کرے اور محض اللہ اجتماعات کی تمام برکتوں سے ان کو نوازے۔ صلى الله جیسا کہ میں پہلے بھی بار بار یاد دہانی کروا چکا ہوں خطبات کا جو سلسلہ جاری ہے اس کا گہرا تعلق سورۃ جمعہ کی اس عظیم خوشخبری سے ہے۔ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ که حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ ان آخرین میں بھی بھیجے جائیں گے جو ابھی تک ان اولین سے مل نہیں صلى الله عليسة