خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 627 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 627

خطبات طاہر جلد 13 627 خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء پیار، محبت اور دعاؤں کے ساتھ کی ہوئی نصیحت اثر کرتی ہے۔ صلى الله رسول کریم ﷺ کی پر اثر نصائح ( خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء بمقام ناصر باغ، گروس گیرا ؤ جرمنی ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران : 105) پھر فرمایا :۔ آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کے سالانہ جلسہ کا افتتاح ہو رہا ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے میرا یہی طریق ہے کہ جمعہ ہی پر افتتاح کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور جمعہ کے مضمون ہی میں افتتاح کے لئے نصائح شامل ہو جاتی ہیں۔ اس جلسے کے ساتھ دنیا بھر میں اور بھی کچھ جلسے، کچھ اجتماعات، کچھ تربیتی کلاسز منعقد ہو رہی ہیں سب کی خواہش ہے کہ ان کا ذکر کر دیا جائے۔ مجلس خدام الاحمد یہ ضلع چکوال کا چوتھا سالانہ اجتماع کل جمعرات سے جاری ہے اور آج جمعہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اسی طرح ضلع خوشاب کی مجلس انصار اللہ کا اجتماع بھی کل سے جاری ہے اور آج ختم ہوگا۔ ضلع سرگودھا کا سالانہ اجتماع آج منعقد ہو رہا ہے اور ایک ہی دن کا اجتماع ہے۔ مجلس خدام الاحمدیہ ماریشس کا ریجنل اجتماع آج 26 اگست سے شروع ہو رہا ہے، جماعت احمد یہ بیروت کا تیسرا جلسہ سالانہ کل دو دن جاری رہے گا اور 28 راگست بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا۔ جماعت احمد یہ چار کوٹ