خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 572 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 572

خطبات طاہر جلد 13 572 خطبه جمعه فرموده 5 اگست 1994ء پھر فرمایا :۔ آج کے دن جو مختلف ممالک میں اجتماعات ہو رہے ہیں یا کل یا پرسوں ہوں گے ان سے متعلق بعض اعلانات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان سب ممالک کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارا ذکر بھی جمعہ میں چلے اور اس طرح اس عالمی برادری میں سب کو ہمارے لئے بھی دعا کی توفیق ملے ۔ ملائشیا کا جلسہ سالانہ اللہ کے فضل کے ساتھ آج 5 اگست سے شروع ہو رہا ہے تین دن تک جاری رہ کر 7 را گست کو اختتام پذیر ہوگا۔ لجنہ اماءاللہ گی آنا کا جلسہ سالانہ 7 اگست بروز اتوار منعقد ہوگا ۔ آج 5 را گست کو مجلس خدام الاحمدیہ حلقہ تر گڑی ضلع گوجرانوالہ کا تیسرا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمد یہ مسی ساگا ایسٹ (کینیڈا) کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل 6 را گست کو منعقد ہو رہا ہے اسی طرح خدام الاحمد یہ مارخم کا سالانہ اجتماع بھی کل منعقد ہوگا۔ مجلس خدام الاحمد یہ ویسٹرن کینیڈا کا دو روزہ سالانہ اجتماع کل 6 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور 7 را گست بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا۔ جلسہ سالانہ UK اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک غیر معمولی شان کا جلسہ ثابت ہوا۔ اللہ کے فضلوں کو ہم ہمیشہ برستا دیکھتے ہیں لیکن ان فضلوں میں بھی بعض دفعہ اچانک یوں لگتا ہے جیسے غیر معمولی تیزی پیدا ہو گئی ہے اور توقع سے بڑھ کر اللہ کے فضلوں کی برسات ہوتی ہے۔ جلسہ سالانہ جس صورتحال میں اختتام پذیر ہوا اس میں کسی انسانی حکمت اور کسی منصوبہ بندی کا کوئی ادنی سا بھی دخل نہیں تھا۔ لوگوں نے بعد میں مجھ سے پوچھا کہ یہ کیا ہوا میں نے کہا مجھے تو لگتا تھا کہ اچانک بارش شروع ہو گئی ہے حالانکہ بارش پہلے بھی ہو رہی تھی لیکن بعض دفعہ بارش میں بھی اس قدر زور پیدا ہو جاتا ہے کہ لگتا ہے اب بارش شروع ہوئی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ نے دشمن کو جماعت احمد یہ کے عالمی اجتماع کا ایک نظارہ دکھانا تھا اور بتانا تھا کہ اس وقت ایک ہی امت واحدہ ہے جو حقیقت میں حضرت محمد مصطفی اے کی طرف منسوب ہونے کا حق رکھتی ہے وہ جماعت احمد یہ ہے جو خلافت کے ذریعہ ایک ہاتھ پر اس طرح اکٹھی ہو گئی ہے کہ ایک جسم کے ٹکڑوں کی طرح ساری دنیا کی جماعت بن چکی ہے اور کس طرح بے ساختگی کے ساتھ جگہ جگہ سے بے قرار فون آنے لگے ہمارا بھی ذکر کرو، ہمارا بھی ذکر کرو اور ہمارا بھی ذکر کرو۔ مشرق سے مغرب ، شمال سے جنوب، ہر طرف دنیا کے تمام باشندے، مختلف ملکوں سے