خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 566
خطبات طاہر جلد 13 566 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء صلى الله ليُؤْمِنُنَّ بِهَا اگر وہ ایک بھی محمد رسول اللہ ﷺ آیت لادیں تو وہ ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ (الانعام: 110) اللہ کے پاس تو بے شمار آیات ہیں مگر کیسے تمہیں سمجھا دیں کہ جھوٹے ہیں بد بخت ساری آیات بھی آجائیں تب بھی یہ نہیں مانیں گے، پہلے تھوڑی آیات ہیں جن کا انکار کر بیٹھے ہیں اور کون سی آیت ان کو منوا لے گی۔ تو ان کا سلوک تھا انبیاء سے، یہ سلوک حضرت اقدس محمد اللہ کے ساتھ تھا اور کیا تھا اور پھر یہ کہ تیری باتیں سننے کی ٹوہ رکھتے ہیں اور جب تو ان سے باتیں کرتا ہے تو پھر نظر انداز کر دیتے ہیں بے عزتی کرتے ہیں گویا ان کے کانوں میں بوجھ پڑ گیا ہے یہ سارے طریق انہوں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو جھٹلانے اور آپ کی تکذیب کے اور آپ کی تذلیل کے اختیار کئے لیکن آنحضرت اللہ نے کہیں اس عليسة کے جواب میں سوائے اس کے کہ ان کو ہدایت کی دعائیں دی ہوں ان کے خلاف کوئی بدنی کارروائی نہیں فرمائی نہ آپ کو اس کی تعلیم دی گئی جہاں تک معین تذلیل کا تعلق ہے، جہاں تک ایک معین واقعہ تضحیک کا تعلق ہے اس سورۃ میں وہ آخر پر بیان ہوا ہے جس کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی تھی۔ وہ آیت یہ ہے: يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ سورۃ المنافقون میں جن منافقوں کا ذکر ہے ان کے سردار کی بات اب ہو رہی ہے اور اس کا حین ہونا اتنا قطعی ہے کہ کوئی ادنی سا بھی شعور رکھنے والایہ نہیں کہ سکتا کہ اس کی Identity نہیں ہے۔ لوگ جانتے نہیں تھے کہ یہ کون ہے۔ فرمایا يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ وہ منافقین یہ اعلان کر رہے تھے کہ جب ہم مدینے واپس لوٹیں گے تو وہاں کا سب سے معزز انسان یعنی عبداللہ بن ابی بن سلول مدینے سے وہاں کے سب سے ذلیل انسان کو نکال باہر کرے گا ۔ اس سے بڑی گستاخی رسول کا تصور بھی ممکن نہیں ، ایسے خبیث الفاظ میں ایک انسان صحابہؓ کے سامنے کھلم کھلا یہ اعلان کرتا پھرے اور اس کے ساتھی اس بات کو شہرت دے رہے ہوں۔ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِہ اور حال یہ ہے کہ تمام عزت اللہ کی اور اس کے رسول کی ہے اور انہی کے واسطے سے مومنین کو نصیب ہے وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ لیکن منافقین جو ہیں وہ نہیں جانتے۔