خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 485
خطبات طاہر جلد 13 485 خطبه جمعه فرمودہ 24 جون 1994ء ذکر آنحضور فرمارہے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ اسے اٹھائے گا اور پوچھے گا کہ تم کیا کیا کرتے تھے جب وہ یہ جواب دے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا ۔ مجھے اس بات کا زیادہ حق پہنچتا ہے کہ درگزر سے کام لوں اور اپنے اس بندے سے شفقت کا سلوک کروں ۔ یہ عجیب بات ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو خدا کے بندوں سے حسن سلوک کرتے ہیں ان کا کوئی حسن سلوک ضائع نہیں جاتا بلکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن یہ فرمائے گا کہ میرا زیادہ حق ہے حسن سلوک کرنے کا۔ اگر میرے بندے نے دوسرے سے حسن سلوک کیا ہے تو آج یہ حق دار ہے کہ میں اس سے بہت بڑھ کر اس سے حسن سلوک کروں ۔ ” عقبہ بن عامر اور ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ ہم نے بھی یہی بات آنحضرت ﷺ کی زبان مبارک سے انہی الفاظ میں سنی “ (مسلم کتاب البیوع ۔ باب علیه فضل انظار المعسر : 2919) صلى الله وو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے یہ بھی صحیح بخاری سے لی گئی ہے اور اس سے پہلی جو تھی جو مسند احمد بن حنبل سے تھی کہ آپ نے فرمایا بد گمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ تجسس نہ کرو۔ دوسروں کے عیوب کی ٹوہ میں نہ لگے رہو۔ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو۔ کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام پر پیغام نہ دے، یہاں تک کہ یا تو وہ اس سے نکاح کر لے یا وہ بات ختم ہو جائے۔ یہ چھوٹی چھوٹی ایسی نصیحتیں ہیں جو بعض منفی پہلوؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔ جن کے ہوتے تے ہیں ہوئے محبت قائم نہیں رہ سکتی ۔ اگر یہ مزاج ہوں تو یہ محبت کو کھا جاتے ہیں ۔ پس جہاں آپ محبت کی کوشش کریں وہاں اس بات پر نظر رکھیں کہ بعض ایسے اخلاق ہیں جو دوسرے اخلاق کو کھا جانے اور بیک وقت دونوں قائم نہیں رہ سکتے ۔ آنحضور ﷺ نے جہاں مثبت تعلیمات عطا فرمائیں وہاں محبت کو کھا جانے والے زہروں کا بھی ذکر فرمایا کہ ان سے پر ہیز رکھنا ورنہ تمہاری محبتیں ضائع ہو جائیں گی اور یا تو محبت کرنے کے اہل ہی نہیں بنو گے یا محبت بنی بنائی بگڑ سکتی ہے۔ اس میں پہلی بات ہے کہ بدگمانی سے بچو، بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ اور بہت سے خاندانوں میں جن کے اختلافات کے واقعات مجھ تک پہنچے ہیں ان میں میں نے دیکھا ہے کہ بدگمانی ایک بہت ہی بھیا تک کردار ادا کرنے والی چیز ہے۔ بعض خاوندا اپنی بیوی پر اتنے بدگمان ہوتے ہیں وہ اگر کسی عزیز رشتے دار سے ہنس کر بات کرلے تو اس پر الزامات کی بوچھاڑ شروع ہو جاتی ہے کہ تم ہو ہی