خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 41
خطبات طاہر جلد 13 41 خطبه جمعه فرمودہ 21 جنوری 1994ء اللہ نے اپنی آناً‘ سے آپ کو سب کچھ عطا کیا ہے۔ اپنی لذتوں کو اللہ کی طرف منتقل کرنے کا جہاد شروع کریں۔ ( خطبه جمعه فرموده 21 جنوری 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا (الفاطر: 46) پھر فرمایا :۔ اس آیت سے سے متعلق گفتگو سے پہلے میں اول تو کچھ اجتماعات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اس کے بعد گزشتہ خطبے میں کہی ہوئی ایک بات کے متعلق مزید وضاحت پیش کروں گا۔ آج حلقه شورکوٹ ضلع جھنگ اور حلقہ چک سکند رضلع گجرات کی جماعتیں اپنا سالانہ جلسہ منعقد کر رہی ہیں۔ چک نو پنیا ر ضلع سرگودھا کا جلسہ سالانہ بھی آج ہی ہو رہا ہے، بھکر میں بھی ضلعی سطح پر سالانہ جلسہ ہو رہا ہے، اور مجلس انصار اللہ بین افریقہ کا تیسرا سالانہ اجتماع آج 21 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور کل تک جاری رہے گا۔ ان سب کو احباب اپنی دعاؤں میں یا درکھیں ۔ گزشتہ جمعے میں، میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہماری تمام اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں اور اسی طرح دیگر انبیاء بھی خدا میں ایسے منہمک