خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 427
خطبات طاہر جلد 13 427 خطبه جمعه فرموده 10 رجون 1994ء صلى الله للہی محبت محبت الہی بغض اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں کا حقیقی مفہوم ( خطبه جمعه فرموده 10 جون 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُ وَانِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ پھر فرمایا :۔ (آل عمران: 104) یہ آیت کریمہ جس کی پچھلے دو خطبات میں بھی تلاوت کر چکا ہوں اسی کا مضمون جاری ہے لیکن اس سے پہلے میں چند اعلانات کرنا چاہتا ہوں ۔ مجلس خدام الاحمد یہ ضلع سرگودھا کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ آج سے ان کے اجتماعات شروع ہورہے ہیں اس لئے ان کو بھی خصوصی دعاؤں میں شامل کیا جائے ۔ جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا پانچواں جلسہ سالانہ کل گیارہ جون سے شروع ہو رہا ہے، دو دن جاری رہے گا۔ اس میں پہلے دو دن تو علمی تقاریر اور جو روایتی جماعت کے پروگرام ہیں وہ ہوں گے لیکن ایک دن آخر پر مذہبی رواداری کے نام پر سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام بڑے